ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی کو دوسری مرتبہ اینٹی کرپشن ایکسیلینس افسر ایوارڈ ملنے پر رسول بخش رحیمدانی کی مبارکباد

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی کو دوسری مرتبہ اینٹی کرپشن ایکسیلینس ...
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی کو دوسری مرتبہ اینٹی کرپشن ایکسیلینس افسر ایوارڈ ملنے پر رسول بخش رحیمدانی کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی ابڑو کو دوسری مرتبہ اینٹی کرپشن ایکسیلینس افسر ایوارڈ ملنےپر سماجی رہنماپاکستان زندہ آباد آرگنائزیشن عمرکوٹ ضلع کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی نے میر نادر علی ابڑو کو مبارکباد پیش کی ۔

پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن بیسک عمرکوٹ ضلع کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ میر نادر علی ابڑو بہادر  افسر ہیں وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے ، جس دن ملک سے کرپشن ختم ہوگی تب ملک ترقی کریگا ۔  میر نادر علی ابڑو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہوتے ہوئے بھی اپنے ملک اور صوبہ سندھ کی خدمت کرتے نظر آئے   ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان زندہ آباد آرگنائزیشن بیسک  کے پلیٹ فارم سے چیئرمین میرنادر علی ابڑو پورے ملک سچے ایماندار بہادر  محب وطن لوگوں کو اکٹھا کرکے ایک فورم پر متحد کررہےہیں  ،  جلد کراچی ، حیدرآباد اور عمرکوٹ میں پاکستان زندہ  باد آرگنائزیشن بیسک کا کنوینشن بلایا جائے گا ، جس میں پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن بیسک کے چیئرمین اور عہدیداران کو ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔