پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑے مارجن سے شکست دے دی

Dec 13, 2021 | 05:37 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو63 رنز سے شکست دیدی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں137 رنز بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک اوور قبل ہی پویلین لوٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا گیا ،تاہم ان کی وکٹیں بھی جلد ہی گرگئیں، اوپننگ بلے باز کنگ برینڈن کنگ ایک اور کپتان نکلس پوران 10 گیندوں پر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ شے ہوپ31، تھامس دو اور بروکس پانچ ،پاول 23، ڈریکس پانچ، شیفرڈ 21، سمتھ 24 اور تھامس ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وسیم جونئیر نے چار ،شاداب خان نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور  محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لی201ے رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ  وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 10 گیندوں پر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایک طرف وکٹیں گرتی رہٰیں تاہم دوسری جانب محمد رضوان نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا ،محمد رضوان نے حیدر علی کے ساتھ  بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کو بڑا ٹارگٹ  سیٹ کرنے میں مدد دی۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو کہ 52 گیندوں پر 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی بیٹنگ کے لیے مگر وہ جلد ہی پویلین لوٹ گئےانہوں نے چار گیندوں پر ایک رنز بنایا۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتحار احمد تھے جو کہ پانچ گیندوں پر سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جوکہ 39 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز 10 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ نے دو جبکہ سمتھ،ڈریکس، تھامس اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلےمیچ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکلس پوران کا کہنا تھا کہ پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے ہم کنڈیشنر کا اندازہ کرنا چاہتے ہیں ہماری ٹیم کافی نوجوان کھلاڑی ہیں ،پاکستان کی ٹیم کو کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ کھیلتے ہوئے اچھا لگ رہا، پچ کافی اچھی ہے، بڑا سکور بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو انڈر پریشر کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، افتحار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں