امریکہ میں طوفان، ایمازون ویئر ہاﺅس کی چھت گر گئی، ملبے کے نیچے دبے افراد مدد کیوں نہیں مانگ سکے؟ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

امریکہ میں طوفان، ایمازون ویئر ہاﺅس کی چھت گر گئی، ملبے کے نیچے دبے افراد ...
امریکہ میں طوفان، ایمازون ویئر ہاﺅس کی چھت گر گئی، ملبے کے نیچے دبے افراد مدد کیوں نہیں مانگ سکے؟ ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں آنے والے شدید طوفان سے سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور سینکڑوں لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ طوفان چھ امریکی ریاستوں میں آیا جن میں ریاست الینوائے بھی شامل تھی جہاں دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون کے ایک ویئر ہاﺅس کی عمارت بھی منہدم ہو گئی اور چھ ورکرز ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ الینوائے میں اس طوفان سے اب تک 83ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دی سن کے مطابق ایمازون کی طرف سے اپنے ویئرہاﺅسز میں ملازمین کے موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد کمپنی کے ورکرز اس پابندی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ ان ورکرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس موبائل فونز نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسے خطرناک موسم سے آگاہ نہ ہو سکے جس کے سبب یہ سانحہ پیش آیا۔ ایک ورکر نے کہا کہ وہ ویئرہاﺅس میں ہلاک ہونے والے ایک ورکر کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا تاکہ اسے طوفان سے متعلق آگاہ کر سکے لیکن چونکہ اس کے پاس فون نہیں تھا لہٰذا اس سے رابطہ نہ ہو سکا۔
 واضح رہے کہ ایمازون کے ملازمین پر لازم ہے کہ وہ اپنے موبائل فون اپنی گاڑیوں میں چھوڑ جائیں یا سکیورٹی چیک سے گزرنے سے پہلے فون لاکرز میں رکھ کر اندر جائیں۔اب ورکرز کی طرف سے اس پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔