منی بجٹ میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر کتنا ٹیکس عائد ہوسکتا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے آئندہ دنوں میں ایک منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے جس میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر بھی 17فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جس سے ملک میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ متوقع ہے۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ منی بجٹ کے لیے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور نوٹ بکس پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
مذکورہ مصنوعات کی مقامی سپلائی اور درآمد تاحال ٹیکس سے مستثنیٰ تھی۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ءمیں ان مصنوعات کو دیا گیا استثنیٰ فنانس بل 2021ءمیں ختم ہو جائے گا، جس کے بعد کمپیوٹر سے متعلق تمام مصنوعات پر 17فیصد سٹینڈرڈ سیلز ٹیکس لاگو ہو جائے گا۔