ایک سال میں کس کار کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2021ءکے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا اور دیگر چیزوں کی طرح کاروں کی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ گئیں۔ اس ایک سال میں مختلف کمپنیوں کی کاروں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے تفصیل بیان کی ہے جس کے مطابق ہنڈا سوک 1.5ٹربو کی قیمت میں 1لاکھ 7ہزار روپے، سوک 1.8آئی وی ٹی ای سی اورئیل کی قیمت میں 82ہزار، سٹی 1.2ایم/ٹی کی قیمت میں 2لاکھ 15ہزار روپے، سٹی 1.2سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 35ہزار روپے، سٹی 1.5سی وی ٹی کی قیمت میں 2لاکھ 85ہزار روپے، سٹی ایسپائر1.5مینﺅل کی قیمت میں 4لاکھ 10ہزار روپے اور سٹی ایسپائر1.5سی وی ٹی کی قیمت میں 4لاکھ 12ہزار روپے اضافہ ہوا۔
ٹویوٹا انڈس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہنڈا کی نسبت کم اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 1.3جی ایل آئی ایم/ٹی کی قیمت میں 40ہزار روپے، 1.3جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت میں 60ہزار روپے، 1.3اے ٹی آئی وی ایم /ٹی کی قیمت میں 60ہزار روپے، 1.3اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی قیمت میں 80ہزار روپے اور 1.5اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 1لاکھ روپے اضافہ ہوا۔ ٹویوٹا کرولا ایکس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 80ہزار سے 1لاکھ روپے ، ٹویوٹا ہیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2لاکھ 37ہزار سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور ٹویوٹا فارچونر کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ سے 2لاکھ روپے تک اضافہ ہوا۔ سوزوکی آلٹو کی قیمت میں 71سے 75ہزار روپے، ویگن آر کی قیمت میں 1لاکھ 20ہزار روپے سے 1لاکھ 34ہزار روپے اور کلٹس کی قیمت میں 1لاکھ 24ہزار سے1لاکھ 42ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔