اہم افریقی ملک کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے

اہم افریقی ملک کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے
اہم افریقی ملک کے صدر کورونا کا شکار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے صدر  سائریل راما فوسا  کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر کی حالت خطرے سے باہر ہے،ابتدائی علامات پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا کہ مثبت آیا۔ سائریل راما فوسا نے کچھ عرصہ قبل ہی کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا تھا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر راما فوسا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اپنے تمام اختیارات ایک ہفتے کے لیے نائب صدر ڈیوڈ مابوزا کو سونپے دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون  جنوبی افریقہ سے ہی سامنے آئی ہے جس کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔