ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے ہائی برڈ ماڈل کی منظوری دی بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا، پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا، جس کے بعد میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔
2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی، پاکستان بھارت کا لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو کوئی زر تلافی نہیں ملے گا، پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا، تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا اصولی معاہدہ ہوا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا۔