انسداد دہشتگردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار ...
انسداد دہشتگردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کی زیر التواءضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت (  اے ٹی سی ) لاہور نے ایک بار پھر 19 دسمبر 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔

بیرسٹر تیمور ملک نے بتایاکہ  اسی طرح کے مقدمات میں اس سال کے شروع میں اسی عدالت کی طرف سے شاہ محمو دقریشی کی بریت کے بعد سے اب ہم ان ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ملتوی ہونے  کی گنتی بھی بھول چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ادھر اے ٹی سی لاہور آج ہفتہ ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل میں ایف آئی آر 852/2023 کے جیل ٹرائل کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور بہت سے عام شہری اس مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کی سماعت  اگلے ہفتے مکمل ہونے کی امید ہے۔