زرداری کی کیری کو ٹیلی فون پرمبارکباد، جلد پاکستان آ رہا ہوں: امریکی وزیر خارجہ

زرداری کی کیری کو ٹیلی فون پرمبارکباد، جلد پاکستان آ رہا ہوں: امریکی وزیر ...
زرداری کی کیری کو ٹیلی فون پرمبارکباد، جلد پاکستان آ رہا ہوں: امریکی وزیر خارجہ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ جان کیری کے دور میں پاک، امریکہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کو قریب لانے کیلئے وزیرخار جہ کی حیثیت سے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بطور اتحاد پاک امریکہ تعلقات مستحکم ہوں۔

مزید : لاہور