بحری جہاز کے پاکستانی عملے سے بھارت کا غیر انسانی سلوک

بحری جہاز کے پاکستانی عملے سے بھارت کا غیر انسانی سلوک
بحری جہاز کے پاکستانی عملے سے بھارت کا غیر انسانی سلوک

  


وشاکا پٹنم (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام کی جانب سے قبضے میں لئے جانے والے جہاز میں پانچ پاکستانی شہری بے یارومددگار پڑے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق یہ جہاز چار نومبر کو بھارتی بندرگاہ پر پہنچا جسے ڈیفالٹ ہونے کے باعث بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔ سیکنڈ آفیسر جاوید مہدی کے مطابق بھارتی نے ان کے جہاز سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے جبکہ انہیں چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چار ماہ سے دال چاول کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔ میڈیا پر رپورٹ نشر ہونے پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاز میں پھنسے پاکستانی انجینئرز کے اہل خانہ سے رابطہ ہوا ہے اور جلد ہی انہیں واپس لے آئیں گے۔

مزید : انسانی حقوق