ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا: منور حسن

ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا: منور حسن

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی طرف سے ایٹمی پاکستان کے خالق ، قومی ہیرواور تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں آج تین بجے منصورہ میں استقبالیہ دیا جارہا ہے ۔استقبالیہ تقریب معززین شہر ،وکلاء،تاجر ،طلبہ ،ڈاکٹرز ،انجینئر ز اور صحافی حضرات کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔استقبالیہ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کریں گے ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا منصورہ آمد پر ان کے شایان شان استقبال کیا جائے گا ۔میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرواور محسن پاکستان ہیں ۔انہوں نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ،ان کا یہ کارنامہ اور احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید : صفحہ اول