صدرنے ڈاکٹر محمد علی شاہ کو میڈیسن کے شعبہ میں خدمات کے اعتراف میں ”ہلال امتیاز“ کی منظوری دیدی

صدرنے ڈاکٹر محمد علی شاہ کو میڈیسن کے شعبہ میں خدمات کے اعتراف میں ”ہلال ...

لاہور (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کو میڈیسن کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ”ہلال امتیاز“ عطا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ منگل کو صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عوام کے لئے مرحوم کی عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز دینے کی سفارش کی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ طب، سماجی بہبود اور کھیلوں کے میدان میں اپنی شاندار خدمات پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ عوام کی خدمت میں سرگرم رہے۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ایک ہسپتال قائم کیا جہاں وہ بالخصوص غریب لوگوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کرتے اور انہوں نے کبھی انسانیت کے لئے اپنی بے لوث خدمات کو مشتہر نہیں کیا۔

ہلال امتیاز

مزید : صفحہ اول