چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کردی گئی

چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے برآمدی مقدار کے برابر مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 8فیصد سے کم کر کے 0.5فیصد کر دی ، فائدہ صارفین کو نہیں شوگر ملوں کو ہوگا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں یہ رعایت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت صرف مقامی مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اتنی مقدار میں چینی پر ملے گی جتنی برآمد کی گئی،باقی چینی پر فیڈرل ایکسائز کی شرح برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کا مقصد چینی کی برآمد کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض قدیر بٹ نے ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 0.75فیصد کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی جو شرح کم کی ہے اس کا مقصد برآمد کو فروغ دینا ہے اور یہ در حقیقت ایکسپورٹ پر حکومتی ”ری بیٹ “ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاری کرشنگ سیزن کے اختتام پر پاکستان کے پاس مجموعی طور پر 50 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہوں گے جبکہ پورے ملک کی مجموعی طلب 42 لاکھ ٹن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شوگر ملز کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گنے کی بگاس سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پوٹینشل موجود ہے تاہم اس سلسلے میں ٹیرف وغیرہ کے مسائل درپیش ہے جس کے لئے وزارت پانی و بجلی کے حکام سے ملاقاتیں چل رہی ہیں۔
چینی/ ایکسائز ڈیوٹی

مزید :

صفحہ اول -