انتخابات ملتوی کرانے کی سازشےں کرنے والے ناکام نہاد انقلابیوں کا سامنا کرنا پڑےگا نواز شریف

انتخابات ملتوی کرانے کی سازشےں کرنے والے ناکام نہاد انقلابیوں کا سامنا کرنا ...

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے قائد مےاں نوازشر ےف نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرا نے کی سازشےں ناکام ہونگی ، نام نہاد انقلابیوں کو ناکامیوں کاسامنا کرنا پڑے گا ، جمہوری عمل سبو تاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ، جمہوری عمل کی حمایت کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) ملک سے لوڈشےڈنگ ،کر پشن،مہنگائی ،بے روز گاری اور دےگر مسائل کا خاتمہ کریگی ،ہر صورت بروقت انتخابات کا انعقاد کرایا جائیگا ۔یہ باتیں انہوں نے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ مسلم لےگ (ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس پارٹی قائد میاںنواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس مےں ملک کی مجموعی سےاسی صورتحال ‘ نگراںحکو مت کے قےام ‘آئندہ انتخابات کی تےارےوں ‘ملک بھر مےں مختلف سےاسی جما عتوں کے ساتھ انتخابی اور سےاسی اتحاد سمےت دےگر امور پر بات چےت کی ۔ اجلا س سے خطاب مےں نوازشریف نے کہا کہ قوم مسائل سے چھٹکارے کےلئے عام انتخابات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ‘ بروقت انتخابات کی راہ میں کسی رکاوٹ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائےگا‘ کچھ لوگ انتخابات کے التواءکےلئے کوشش کر رہے ہےں اور اےسے لوگوں کا اےجنڈہ کےا ہے پاکستانی قوم اس کو اچھی طرح جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار نہےں بلکہ ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہےں۔ اجلاس مےں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف‘ سینیٹر پرویز رشید‘ طارق عظیم‘رانا ثناءاللہ خان اور دےگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے قبل مےاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات میں توانائی شعبے سے متعلقہ ماہرین نے (ن) لےگ اوورسیز کے مشیر جاوید ملک کی قےادت میںملاقات کی اور پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز دیں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاںنواز شریف نے کہا کہ توانائی بحران کو حل کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اگر موقع ملا تو مسلم لیگ (ن) لوڈشیڈنگ کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی تاکہ ملک میں صنعت اور معیشت کا رکا ہوا پہیہ تیزی سے رواں دواں ہو سکے، لوڈشیڈنگ نے پاکستان میں صنعت اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مےاں نوازشر ےف نے کہا ہے کہ پاکستان مےں جمہو رےت کی ٹانگےں کھنچنے کی سازشےں ہو رہی ہے مگر ہم کسی صورت ملک مےں جمہو رےت کو ڈی رےل نہےں ہو نے دےنگے ‘سپر ےم کورٹ وہی سوال کر رہی ہے جو ہم کرتے رہے ‘طاہر القادری نے ہمےں جواب نہےں دےا مگر سپر ےم کورٹ مےں انکو جواب دےنا پڑےگا ‘نگران حکو مت کا قےام جلد عمل مےںا ٓنا چاہےے ‘نگران وزےر اعظم کےلئے حکو مت نے کوئی اچھا نام دےا تو ہم اس پر بھی اتفاق کر ےنگے مگر تمام سےاسی قوتوں اور سول سوسائٹی کا بھی اعتماد ہونا چاہےے تاکہ جمہو رےت کو بھی چار چاند لگےں‘ ‘نگران حکو مت کے معاملے پر فوی مشاورتی عمل شروع ہونا چاہےے مےں نے چوہدری نثارعلی خان سے کہا وہ حکو مت سے رابطہ کر ےں ‘(ن) لےگ اے اےن پی کی آل پارٹےز کا نفر نس مےں شر ےک ہوگی ‘پاکستان مےں کبھی جمہو رےت کو چلنے نہےں دےا گےا ‘کبھی اسمبلی توڑی گئےں اور کبھی منتخب وزےر اعظم کو جےل مےں ڈال دےا گےا ‘بھارت کو بہتر تعلقات کےلئے اپنے گر ےبان مےں جھانکنا چاہےے ‘پاکستان اور بھارت اپنے دفاع پر اربوں روپے خرچ کر نے کی بجائے عوام کی ترقی وخوشخالی پر تو جہ دےں ‘ ہمارے پاس صرف گر ےن پاسپورٹ ہے اور طاہر القادری کا اےجنڈہ کےا ہے انکے پےر کاروں اور عوام کو بھی اس پر سوچنا چاہےے‘اور الےکشن مےں تاخےری حربے استعمال کر نے کی کوشش انتہائی شر مناک ہے ۔ مےاں محمد نواز شرےف نے کہا کہ طاہر القادری کے دل مےں اچانک پاکستان کا درد کےوں ہوا ہے عوام کو سمجھ لےنا چاہےے ‘طاہر القادری کے مطا لبات مکمل طور پر غےر آئےنی ہےں اور ان کا مقصد ملک مےں جمہو ری اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کر نا ہے مگر ان کو کسی صورت کا مےاب نہےں ہو نے دےنگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر نگران حکو مت کےلئے ابھی ہم نے مشاورت شروع نہےں کی مگر مےں سمجھاہوں کہ اس پر بھی جلد مشاورت شروع ہو جانی چاہےے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دنےا کو بڑ ا جمہو ری ملک کہاجاتا ہے کےونکہ وہاں پر کبھی جمہو رےت کو ڈی رےل نہےں کےا گےا پاکستان مےں کبھی جمہو رےت ‘کبھی آمر ےت اور پتہ نہےں کےا کےا ہو تا رہا ہے اس کی وجہ سے دنےا مےں پاکستان کا امےج بھی متاثر ہو ااور ہماری عزت پر بھی حرف آےا ہے اور اس سارے تماشے کے ذمہ دار ہم خود ہےں۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول