نیب کا لاہور کے تعلیمی ادارے پر چھاپہ ، جعلی ڈگریاں برآمد، تین ملزمان گرفتار

نیب کا لاہور کے تعلیمی ادارے پر چھاپہ ، جعلی ڈگریاں برآمد، تین ملزمان گرفتار
نیب کا لاہور کے تعلیمی ادارے پر چھاپہ ، جعلی ڈگریاں برآمد، تین ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو( نیب ) پنجاب نے نجی درسگاہ پر چھاپہ مار کر جعلی ڈگریاں قبضے میں لے کر مال سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ نجی چینل کے مطابق لاہورکے علاقے گلبرگ میں واقعہ نجی تعلیمی ادارے میں جعلی ڈگریاں بنائے جانے سے متعلق خفیہ اطلاع پر نیب پنجاب کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو کالج کے مالک نے نیب حکام سے الجھنے کی کوشش کی تاہم تلاشی کے دوران جعلی ڈگریوں سے متعلق ثبوت حاصل کر لئے۔ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ کالج پرچھاپے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرکیا گیا، توقع ہے کہ تفتیش کے دوران سرکاری تعلیمی اداروں اوربورڈز کے کچھ اہلکاروں کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -