بھارتی شاعر گلزار کو ہندوستانی حکام نے پاکستان سے ’قابو‘ کرکے زبردستی انڈیابھیج دیا

بھارتی شاعر گلزار کو ہندوستانی حکام نے پاکستان سے ’قابو‘ کرکے زبردستی ...
بھارتی شاعر گلزار کو ہندوستانی حکام نے پاکستان سے ’قابو‘ کرکے زبردستی انڈیابھیج دیا

  


 لاہور( ما نیٹرنگ ڈیسک) انڈین ہائی کمیشن نے لاہور سے ممتاز بھارتی شاعر گلزار کو ا پنی حفاظتی تحویل میں لے کر واپس بھارت بھجوا دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گلزار ایک دن پہلے لاہور پہنچے تھے،جہاں سے وہ اپنے آبائی گاوں دینہ ضلع جہلم چلے گئے،بھارتی ہائی کمیشن نے ا نہیں بلوا کر اپنی تحویل میں لیا اور واپس بھارت بھجوا دیا،گلزار نے آج لاہور سے کراچی جانا تھا،جہاں ا نہوں نے کئی تقریبات میں شرکت کرنا تھی،وہ ایک ہفتے کے دورے پرپاکستان آئے تھے، خدشہ طاہر کیا جاتا کہ بھارت میں افضل گرو کو پھانسی دیئے جانے پر ردعمل کے خطرے کے پیشِ نظر گلزار کو واپس بھجوایا گیا،بھارتی ہائی کمشنر نے گلزار کو بتایا کہ پاکستان میں ان کے لئے ماحول ابھی سازگار نہیں ہے۔

مزید : لاہور