دوبئی میں بیٹی کے قاتل کو سزائے موت
لندن (بیورو رپورٹ) دوبئی کی ایک عدالت نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو الیکٹرک آئرن کو گرم کر کے ان کے جسم پر تشدد کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو فائرنگ سکوارڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا ہے۔ ان دو بہنوں میں ایک کمسن لڑکی ودیمہ الشوائی د م توڑ گئی تھی جس کی لاش اس کے والد نے صحرا میں پھینک دی جبکہ دوسری لڑکی کو بروقت طبی امداد دیکر زندہ بچا لیا گیا ہے ۔