پرائے راضی مگر ’اپنے ’ناراض‘ لوٹ راجہ لندن سے پاکستان کو آئے

پرائے راضی مگر ’اپنے ’ناراض‘ لوٹ راجہ لندن سے پاکستان کو آئے
پرائے راضی مگر ’اپنے ’ناراض‘ لوٹ راجہ لندن سے پاکستان کو آئے

  


لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف برطانیہ کے کامیاب دورے اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات میں ناکامی کے بعد وطن لوٹ گئے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیر اعظم کو لندن سے رخصت کیا۔ برطانیہ میں قیام کے دوران وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم دیوڈ کیمرون سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے مستقبل کے سیاسی نقشے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی بھی خواہش ظاہر کی لیکن الطاف حسین نے جس طرح آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں کی اسی طرح وزیر اعظم سے بھی ملاقات نہ کی البتہ سفارتی طریقے سے ٹیلی فون پر ان سے رسمی رابطہ کیا۔ اس مواصلاتی رابطے کے بعد پاکستان ہائی کمیشن میں پریس اتاشی منیر احمد کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے الطاف حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماﺅں نے سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس