میرے خلاف مقدمہ چلا تو عالمی عدالت سے رجوع کروں گا:حسین حقانی

میرے خلاف مقدمہ چلا تو عالمی عدالت سے رجوع کروں گا:حسین حقانی
میرے خلاف مقدمہ چلا تو عالمی عدالت سے رجوع کروں گا:حسین حقانی

  


 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ کمیشن نے ان کی کوئی بات نہیں کی۔کمیشن نے ویڈ یو لنک کے ذریعے بیان ریکا رڈ کیوں نہیں کیا؟ ۔دنیا کے پروگرام ”یقین“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے میمو لکھا تو مجھ پر مقدمہ درج کیا جائے ۔مجھ پر اس لیے مقدمہ درج نہیں کیا جاتا کیو نکہ اگر مقدمہ درج ہوا تو بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع کرو ں گا ۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو ملز م ہیں اور نہ ہی مجرم ہیں تو پھر ان کے پاکستان آنے پر اصرار کیوں کیا جارہا ہے ۔ پاکستان میں جب تک دہشت گردی موجود ہے اور میری جان کو خطرہ ہے تب تک پاکستان نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اگر ایسا کرنے سے مسئلہ حل ہوتا تو وہ ضرور پاکستان آتے لیکن کچھ نا دیدہ ہاتھ مسئلہ حل کرنا نہیں چاہتے۔

مزید : قومی