طاہرالقادری درخواست دائر کرنے کے مجاز تھے :اعتزاز

طاہرالقادری درخواست دائر کرنے کے مجاز تھے :اعتزاز
طاہرالقادری درخواست دائر کرنے کے مجاز تھے :اعتزاز

  


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست دوہری شہریت کے باعث خارج کی گئی ہے تو مناسب نہیں تاہم اگر درخواست میرٹ پر خارج کی گئی ہے تو ان کے خیال میں اس کیس میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیںتھی ۔ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی طاہر القادری درخواست دینے کے مجاز تھے لیکن ان کا الیکشن کمیشن تحلیل کرنے کا مطالبہ درخواست خارج ہونے کا سبب بنا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سماعت کے دورا ن تلخی اس لیے ہوئی کیونکہ سپریم کورٹ اکثر ازخود نوٹس میں اپنی حدود سے تجاوز کرتی ہے جبکہ اس کیس میں طاہر القادری نے بھی اپنی حدود سے تجاوز کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانا بھی اتنا سنگین ہے جتنا ملکہ کے سامنے حلف اٹھانا ہے لیکن جسٹس افتخار محمد چوہدری اب وہ نہیں رہے جس نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا بلکہ اب انہوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا مکمل حلف اٹھا رکھا تھا۔

مزید : اسلام آباد