این اے 145اوکاڑہ ،سیاستدان میدان میں اُتر آئے آزمائے ہوئے لوگوں نے عوام کو سبز باغ دکھانے کاسلسلہ شروع کردیا

این اے 145اوکاڑہ ،سیاستدان میدان میں اُتر آئے آزمائے ہوئے لوگوں نے عوام کو ...
این اے 145اوکاڑہ ،سیاستدان میدان میں اُتر آئے آزمائے ہوئے لوگوں نے عوام کو سبز باغ دکھانے کاسلسلہ شروع کردیا

  


 لاہور(شہبازاکمل جندران،معاونت اسماعیل بھٹی نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 145اوکاڑہ میں عام انتخابات کے اعلان سے قبل ہی سیاستدان میدان میں اتر آئے ۔ آزمائے ہوئے لوگوں نے ایک بار پھر سے عوام کو سبز باغ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیئے ہیں۔ عوام نے بھی زیرزمین کڑوے پانی اور سیوریج کو بنیادی مطالبہ قراردیتے ہونے ان مطالبات کی تکمیل تک کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔حلقے میں برادری ازم کا نعرہ دھڑے بندی جاری ھے ، جٹ ،راجپوت ،پنجابی ،راﺅ ،گجر ،بھٹی راجپوت، ملک ،آرائےں برادری بھی ھار جیت میں اہم کردار ادا کریں گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 145سے آئندہ انتخا بات کے لیے سےد گلزار سبطےن اور برگےڈئےر (ر)جاوےد حسن کرمانی سابقہ ٹکٹ ہولڈر ن لےگ کے ٹکٹ کے امےدوار ہےں رانا محمد حےات سا بق ضلع نا ظم قصور بھی جن کا تعلق بھا ئی پھےر و رانا برادری سے ہے الےکشن لڑنے کے امےدوار ہےں ۔جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نشست کے لےے صمصام علی شا ہ بخاری وزےر مملکت متوقع امےدوار ہےں۔تحرےک انصاف کی طرف سے بہت سے نوجوان ٹکٹ کے امےدوار ہےں جن مےں علی حسنےن نقوی جو سابقہ اےم اےن اے سےد گلزار سبطےن کے کزن اور برادر نسبتی ہےں، امےر حمزہ کرمانی جو سےدسجادحےدرکرمانی کے داماد ہےں جن کا تعلق جہلم سے ہے اور وصی طاہر چوہدری شامل ہے۔ وصی طاہر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے چوہدری والی کا رشتے مےں بھتےجا ہے اس طرح چچا مسلم لیگ ن کی طرف سے اےم پی اے اوربھتےجا تحرےک انصاف کے اےم اےن اے کے ٹکٹ کے امےد وار ہےں ۔ راﺅ محمد ےوسف ، راﺅ سکندر اقبال سابق سےےنئر وزےر کے بھتےجے ہےں ۔لےکن سےاسی حلقے خےال ظاہر کرتے ہےں کہ سےد علی حسنےن نقوی جو سےد شےرالحسن شاہ سابق ممبر ضلع کونسل مصطفے آبا د کے بےٹے ہےں تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے مےں کامےاب رہےں گے ےا پھر وصی طاہر چوہدری کو ٹکٹ مل جائے گی گے۔ڈاکٹر قدیر احمد خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کی طرف راﺅ واجد علی این اے 145 سے امیدوار ہیں پی پی 186میں مسلم لےگ ن کی طرف سے چوہدری جاوےدعلاﺅالدےن جنہوں نے پہلا الےکشن ق لےگ کی طرف سے جےتا تھا پھر پیپلزپارٹی مےں چلے گئے اور الےکشن جےتا ، اور اب وہ ن لےگ سے گلزار سبطےن کے اتحادی ہےں ان کے علاوہ راﺅ ضےغم مجتبیٰ راﺅ اعجاز علی خاں ، ،مہر اقبال بھونانہ سےال رانا نذےر احمد بھی مسلم لےگ ن کے ٹکٹ کے امےدوار ہےں اس صوبائی حلقے میں راﺅ قےصر علی سابق اےم اےن اے ن لےگ اب پی پی پی کے ٹکٹ کے امےدوار ہےں۔ جبکہ تحرےک تحفظ پاکستان کی طرف سے واحد امےدوار بابا اوےس قادری ہےں۔ پاکستان مسلم لےگ ق کی طرف سے واحد امےدوار چوہدری ڈاکٹر اظہر محمود ہےں ۔اگرپیپلز پارٹی اور ق لےگ مےں سےٹ اےڈجسٹمنٹ ہو تی ہے تو ڈاکٹر اظہر محمودکو ٹکٹ ملنے کے امکان کم ہے ۔ اےسی صورت میں ڈاکٹر اظہر محمود آزاد ہا کسی دوسری پا رٹی کے ٹکٹ کے پر الےکشن لڑ سکتے ہےںکیونکہ ےہ سےا سی قد کاٹھ رکھتے ہےں اور ق لےگ کا ٹکٹ مل گےا تو ان کی کا مےا بی کا قوی امکان ہے۔تحرےک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی مےں سابق ضلع کونسل طارق زمان خاں بھٹی چوہدری اشتےاق احمد جٹ ،راﺅ ذکا ئ،راﺅ غضفرعلی امےدوار ہےں ۔لےکن سےاسی حلقے خےال ظاہر کرتے ہےں طارق زمان خاں بھٹی ٹکٹ حاصل کرلےں گے۔کےونکہ ان کو علاقہ کے مضبوط د ھڑوں کی حماےت حاصل ہے ۔مختلف پارٹیوں کے علاوہ سجادہ نشےن صمدےہ سلامےہ محمدمنہاج بھی آزاد امیدوا کی حیثیت سے انتخابات مےں حصہ لےنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ حلقے کے باخبر سےاسی ذرائع کے مطابق چوہدری جاوےدعلاﺅالدےن ، طارق زمان خاں بھٹی کنور راﺅ اعجاز علی خاں ڈاکٹر اظہر محمود کے درمےا ن صوبائی سےٹ پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔جبکہ این 145کےلئے مسلم لےگ ن کے امےدوار سےد گلزار سنطےن ےا(ر ) برگےڈ ےر جاوےد حسن کرمانی ۔پی پی پی کے امےدوار سےد صمصام علی بخاری اور تحر ےک انصا ف کے امےدوار وصی طاہر چوہدری ےا علی حسنےن نقوی کے درمےان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔

این اے 145

مزید : الیکشن ۲۰۱۳