شور شرابے سے تنگ سائنسدانوں نے جادوئی کھڑکی ایجاد کر لی،کمالات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

شور شرابے سے تنگ سائنسدانوں نے جادوئی کھڑکی ایجاد کر لی،کمالات جان کر آپ ...
شور شرابے سے تنگ سائنسدانوں نے جادوئی کھڑکی ایجاد کر لی،کمالات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) کمرے کے باہر شور کرتے بچوں یا ہمسایوں کے بے وقت بلند آواز میں موسیقی سننے کے مسائل کا علاج یہی ہے کہ شور سے بچنے کیلئے کھڑکیاں بند کرلی جائیں مگر یہ کیا مصیبت ہے کہ کھڑکی بند کرو تو تازہ ہوا سے بھی محروم ہوجاﺅ۔

اگرچہ بظاہر تو اس معمے کا کوئی حل سمجھ میں نہیں آتا مگر اب سائنسدانوں نے یہ مشکل حل کردی ہے کیونکہ ایک ایسی کھڑکی ایجاد کرلی گئی ہے جو شور کو تو اندر آنے سے روکے گی مگر تازہ ہوا کو بلا روک ٹوک اندر آنے دے گی۔ ہے نا دلچسپ بات؟

مزید پڑھیں:خطرناک بیماریوں کی تشخیص موبائل سے ممکن
اس کھڑکی میں چھوٹے چھوٹے متعدد بلاک نصب ہیں جن کا سائز 150x150x40 ملی میٹر ہے اور ان کے درمیان میں 20 یا 50 ملی میٹر قطر کا سوراخ ہوتا ہے۔ ہر بلاک ایک ساﺅنڈ ریزوننس چیمبر کا کام کرتا ہے۔ جب آواز کی لہریں اس میں داخل ہوتی ہیں تو ریزوننس (گمک) کے اصول کے مطابق چیمبر میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے کو کینسل کردکتی ہیں اور یوں دوسری طرف کوئی آزاد سنائی نہیں دیتی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ اس کھڑکی کو ٹیون بھی کرسکتے ہیں یعنی کسی خاص فریکوئنسی کے شور یا آواز کو روک سکتے ہیں اور اسی طرح کسی دوسری فریکوئنسی کو گزرنے کی اجازت دے سکتے ہیں جبکہ کھڑکی مکمل طور پر ہوا دار بھی رہے گی اور اگر آپ پسند کریں تو ہوا بھی بند ہوسکتی ہے۔ یہ جادوئی کھڑکی ماکپو نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں سینگ لیون اور سوینگ لیون نے ایجاد کی ہے۔