امید ہے پاکستانی ہائی کمیشن جلد سب مسائل حل کریگا،شہزاد احمد

امید ہے پاکستانی ہائی کمیشن جلد سب مسائل حل کریگا،شہزاد احمد
امید ہے پاکستانی ہائی کمیشن جلد سب مسائل حل کریگا،شہزاد احمد

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیرسے)جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل ویسے تو ختم ہونے والے نہیں ہیں لیکن جس طرح سے پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ کام کر رہا ہے امید ہے کہ جلد ہی سب مسئلے حل ہو جائیں گے ۔ کیپ ٹاؤن سے پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شہزاد احمد نے ’’روزنامہ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپ ٹاؤن میں مقیم پاکستانی فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے پریٹوریا ہائی کمیشن میں نہیں جا سکتے اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائی کمشنرنجم الثاقب نے ایک ٹیم کو ہر مہینے کیپ ٹاؤن میں پاکستانیوں کے نئے اور ری نیو ہونے والے پاسپورٹ موقع پر ہی بنانے کیلئے مقرر کی ہے اور وہ عملہ آج کیپ ٹاؤن میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ابھی تک تقریباََ 50کے قریب پاکستانیوں کے نئے اور ری نیو ہونے والے پاسپورٹ بن چکے ہیں ۔ شہزاد احمد نے کہا ہائی کمیشن کے اس اقدام سے پورے کیپ ٹاؤن میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ نجم الثاقب ہائی کمشنر پاکستان کے اس اقدام پر بہت خوش ہیں ۔

مزید : عالمی منظر