جاپان ‘جانوروں کی بھاگنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے مشقیں شروع

جاپان ‘جانوروں کی بھاگنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے مشقیں شروع

 ٹوکیو(آئی این پی ) جاپان میں جانوروں کو اب پنجرے سے راہ فرار ملنامشکل ہوگیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے جانوروں کی بھاگنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے مشقیں شروع کردیں۔عالمی میڈیاکے مطابق ٹوکیو کی ٹاماچڑیا گھر انتظامیہ نے لیا سمجھداری سے کام ، جانوروں کے موقع پاکربھاگ جانے پر ڈال دیئے پہرے، چڑیا گھر میں اب کوئی جانور راہ فرار نہیں ڈھونڈ سکتا۔ کیونکہ انتظامیہ نے انوکھی مشقیں شروع کردی ہیں،جانوروں کو بھاگنے سے روکنے کے لئے شروع کی گئیں مشقوں میں جال بچھائے گئے ہیں اور اسٹاف کو نئے طریقے سکھائے گئے ہیں،ان مشقوں کو عملی شکل دینے کیلئے شیر کا بھیس بدل کر نوجوان نے چڑیا گھر سے بھاگنے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بنادیا۔

مزید : عالمی منظر