ہمارے ملک میں جلد ہر پاکستانی خوشحال ہو گا ،شہزاد احمد بٹ

ہمارے ملک میں جلد ہر پاکستانی خوشحال ہو گا ،شہزاد احمد بٹ
ہمارے ملک میں جلد ہر پاکستانی خوشحال ہو گا ،شہزاد احمد بٹ

  


 جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)عمران خان کو خیبر پختونخوامیں عام آدمی کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں عوام نے انہیں سابقہ لیکشن میں بہت بڑا مینڈیٹ دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کو چاہیے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے آپ کو دیکھیں کہ ان کی حکومت پشاور میں کیا کر رہی ہے ۔ کیپ ٹاؤن سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر شہزاد احمد بٹ نے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک میں بھی ہر پاکستانی خوشحال ہو گا ۔ شہزاد احمد بٹ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جس طرح سے پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں وہ دوسرے لیڈروں سے دیکھا نہیں جا رہا ، پٹرول بحران کو جس طرح حکومت نے کنٹرول کیا وہ قابل تعریف ہے ۔

مزید : عالمی منظر