روس میں روبل کے نشان والے کرنسی نوٹوں کی اشاعت متوقع
کریمیا (این این آئی) روس میں روبل کے نشان والے کرنسی نوٹوں کی اشاعت متوقع ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطا بق رواں سال کریمیا سے منسوب یادگاری کرنسی نوٹوں پر روس کی قومی کرنسی روبل کا نشان نظر آئے گا۔امکان ہے بعد میں تمام کرنسی نوٹوں پر روبل کا نشان چھاپا جائے گا۔ مرکزی بینک کے ذرائع کے مطابق روبل کے نشان کو کرنسی نوٹوں کے حفاظتی نشانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔توقع ہے ایک سو روبل کے کرنسی نوٹ جو کریمیا سے منسوب ہوں گے، اس سال گردش میں لائے جائیں گے۔