پاکستان کے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے:صدرورلڈ باکسنگ کونسل

پاکستان کے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے:صدرورلڈ باکسنگ کونسل

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدرماریکو سلیمان نے کہا ہے کہ باکسنگ کے کھیل میں پاکستان کے پاس بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، میں نے دنیا کے بہت سے ممالک دیکھے ہیں مگر سب سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھ رہا ہوں، پاکستانی نوجوانوں کی فزیک باکسنگ کے لئے بہت اچھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جمنیزیم ہال میں باکسرز کی تربیت اور ان کی پرفارمنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ماریکو سلیمان نے کہا کہ پاکستانی نوجوان میکسیکن سٹائل میں باکسنگ کھیلتے ہیں، ہم پہلی بار پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور میری خواہش ہے کہ ہم لمبے عرصہ تک پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں، پاکستان کے نوجوان بہت پرعزم دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں بہت جلد باکسنگ کے شعبے میں بھی بہت چیمپئن پیدا ہو جائیں گے۔  قبل ازیں باکسرز اور کو چزکا ورلڈ باکسنگ کوسنل کے وفد سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریکو سلیمان نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر کو شیلڈ پیش کی۔ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے علی احمد نے باکسنگ کا عملی مظاہرہ کیا،اس موقع پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے نائب صدر البرٹو گوئررا، چیف ہائی کمشن پروفیشنل باکسنگ میکسیکو جون کارلوس سانچیز پلائیو اور سپین کے ٹرینر لوسی آنا پلانو بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی