قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یاسر حمید 28 فروری کو اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یاسر حمید 28 فروری کو اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یاسر حمید 28 فروری کو اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 28 فروری 1978 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 25 ٹیسٹ اور 56 ایک روزہ میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 1491 رنز سکور کئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 2028 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2003 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 26 سے29 اگست 2010 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 20 مئی2003 کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 18 نومبر 2007 کو بھارت کے خلاف کھیلا ۔