میک کولم نے نیوزی لینڈ کے اسپورٹس مین آف دی ائرکا ایوارڑ جیت لیا

میک کولم نے نیوزی لینڈ کے اسپورٹس مین آف دی ائرکا ایوارڑ جیت لیا

 ولنگٹن (آن لائن) میک کولم کو نیوزی لینڈ کے سال اسپورٹس مین کا ایوارڑدے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میک کولم 1991میں مارٹن کروکے بعد اسپورٹس مین آف دی ائر کاایوارڑ جیتنے والے پہلے کرکٹرہیں۔ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم نے مک کولم کی قیادت میں 2014میں پانچ ٹیسٹ میچ جیتے جو کہ نیوزی لینڈکا ایک ریکارڑ ہے جس میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کوسیریز میں شکست دی جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کو برابرکیا، میک کولم کی قیادت میں نیوزی لینڈکی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھارت کو4۔0سے وائٹ واش کیاتھا جبکہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں۔3 2سے شکست دی تھی۔میک کولم نے انفرادی طورپر سال2014میں ٹیسٹ میں 72.75کی اوسط سے1164رنز بنائے اور دنیا میں دوسرے نمبرپررہے، میک کولم ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے اورایک اننگزمیں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی