روبوٹ نے افغانستان کی ورلڈ کپ جیتنے کی پیشنگوئی کر دی

روبوٹ نے افغانستان کی ورلڈ کپ جیتنے کی پیشنگوئی کر دی

 لندن (اے پی پی) یونیورسٹی آف کینٹر بری کے ’’روبوٹ‘‘ نے رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی افغانستان ٹیم کی جیت کی پیشنگوئی کر دی۔ افغانی ٹیم کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 153 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار میگا ایونٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور اسے گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ یونیورسٹی آف کینٹر بری میں روبوٹ کے سامنے ورلڈ کپ میں شریک چودہ ٹیموں کے جھنڈے رکھے گئے۔ جس میں سے روبوٹ نے افغانستان کی عالمی ٹائٹل جیتنے کا فیصلہ کیا۔ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے روبوٹ سافٹ ویئر متعارف کرایا، ان کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے تاہم کرکٹ بائی چانس ہے اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی