کرکٹ کے عالمی کپ میں سب سے کم رنز کینیڈا کی ٹیم نے بنائے

کرکٹ کے عالمی کپ میں سب سے کم رنز کینیڈا کی ٹیم نے بنائے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے 50 اووز کے کرکٹ کے عالمی کپ میں سب سے کم رنز کینیڈا کی ٹیم نے بنائے ۔19 فروری 2003 کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے 36 رنز سکور کئے۔ کم رنز بنانے والی لسٹ میں دوسرے نمبر پر بھی کینیڈا کی ٹیم ہی ہے جس سے 13 جون 1979 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک میچ میں 45رنز سکور کئے ۔ تیسرے نمبر پر نمبیا کی ٹیم ہے جس نے 27 فروری 2003 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ایک میچ میں 45 رنز سکور کئے ۔ چوتھے نمبر پر بنگلہ دیشی ٹیم ہے جس نے 4 مارچ 2011 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 58 رنز سکور کئے ۔ 5 ویں نمبر پر سکاٹ موجود ہے جس نے 27 مئی 1999کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلے جانے والے میچ میں 68 رنز سکور کئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی