نامور شخصیات کے مضامین پر مبنی ’’ترنجن‘‘ کا ’’اکبر لاہوری نمبر‘‘ شائع

نامور شخصیات کے مضامین پر مبنی ’’ترنجن‘‘ کا ’’اکبر لاہوری نمبر‘‘ شائع

 لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر پنجابی زبان، فن اور ثقافت کے فروغ کے لئے نمایاں خدمات ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے زیر اہتمام چھپنے والے رسالے ’’ترنجن‘‘ کا ’’اکبر لاہوری نمبر‘‘ شائع ہو چکا ہے جس میں احمد ندیم قاسمی، اشفاق احمد، شفقت تنویر مرزا، راجارسالو، سبط الحسن ضیغم، رؤف شیخ، ناصر زیدی، فرخندہ لودھی، پروفیسر عاشق رحیل، کندن لاہوری، ڈاکٹر محمد یونس احقر، پروفیسر رمضان شاہد، اختر ہاشمی، اعزاز احمد آذر، ڈاکٹر فاخرہ اعجاز، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، تنویر ظہور، افتخار مجاز، نیاز حسین لکھویرا ، محمد عفت ستار، چوہدری کرم علی کیفی، بیرا جی، حمید اکبر لاہوری، ہجویری بھٹی، سرفراز علی حُسین اور ڈاکٹر صغرا صدف کے مضامین شامل ہیں جبکہ قتیل شفائی ، محمد اقبال دیوانہ، اقبال درویش، ہمایوں پرویز شاہد، نادم عصری، اسلم شوق، بخشی نسیم، حاجی فقیر اثر انصاری، کُندن لاہوری، بیرا جی، ہجویری بھٹی، عدیل منہاس لاہوری، فرید لاہوری، سردار ارشد ڈوگر کی شاعری شامل ہے اور رضوان الحسن کی رپورٹس شامل ہیں۔

مزید : کلچر