اسپائیڈر مین دوسری فلموں میں بھی نظر آئے گا

اسپائیڈر مین دوسری فلموں میں بھی نظر آئے گا

 لاس اینجلس (این این آئی)اب اسپائیڈر مین صرف اپنی ہی فلم میں ہی نہیں بلکہ آئرن مین ،تھور اور کپٹین امریکا میں بھی نظر آئے گا۔اسپائیڈر مین کو اب تک پرستار اس کی ہی فلموں میں ایکشن سے بھرے مناظر میں دیکھ چکے ہیں۔ کئی پارٹس آئے ہیں اس سپر ہیرو کے اور ہر پارٹ نے باکس آفس پر راج کیا ہے۔ سونی پکچرز اور والٹ ڈزنی نے معاہدہ کر لیا ہے جس میں طے ہوا ہے کہ اگلے برس کیپٹن امریکہ سول وار کے سیکویل میں بھی اسپائیڈر مین ہوگا۔یہی نہیں بلکہ تھور اور آئرن مین کے پارٹس میں بھی یہ سپر ہیرو مدد کرتا نظر آئے گا۔ ، یعنی یہ سمجھیں کہ اسپائیڈر مین کو اب ہر سال کسی نہ کسی فلم میں دیکھا جاسکے گا۔

مزید : کلچر