جو معاشرے اپنے اساتذہ کو نظر اندا ز کرتا ہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، سجاد اکبر کاظمی

جو معاشرے اپنے اساتذہ کو نظر اندا ز کرتا ہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، سجاد ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، جام صادق، امتیاز طاہر، ملک سجاد اختر اعوان، عبدالقیوم راہی، رانا انوار اور رحمت اللہ قریشی و دیگرنے کہا ہے کہ جو معاشرے اپنے اساتذہ کو نظر اندا ز کرتے ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتے کئی ماہ گزر چکے لیکن کنٹریکٹ اساتذہ کو وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے باوجود ریگولر نہیں کیا جاسکا جبکہ دیگر محکموں کی طرح امحکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین بھی ریگولر ہو چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے 70 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے کنٹریکٹ اساتذہ شدید بے چینی سے دوچار ہیں اور ذہنی اضطراب میں مبتلا ہو چکے ہیں بے یقینی کی صورتحال کنٹریکٹ اساتذہ کی کا کردگی کو متاثر کر رہی ہے

لہٰذا وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر نہ کرنے کا نوٹس لیں اور فی الفور خصوصی اقدامات اُٹھاتے ہوئے پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں کام کرنیوالے 70 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کا اعلان کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4