طبی سہولیات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

طبی سہولیات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت عوام تک صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک مربوط پروگرام پرعمل پیرا ہے جس کے تحت تمام تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔طبی سہولتوں کی عوام تک دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژن کی سطح پر کوارڈ نیشن اور مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں تا کہ مقامی سطح پر مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں اور عوام کی شکایات کا بر وقت ازالہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے یہ بات اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی جس میں ساہیوال ڈویژن میں صحت کی دستیاب سہولتوں اور وزیر اعلیٰ کے ہیلتھ سیکٹر پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ جوادرفیق ملک،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ،کمشنر سہیل شہزاد ،تینوں اضلا ع کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دور دراز کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے ویژن کے مطابق پرائمری ہیلتھ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت ،دیہی مراکز صحت ،تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز کی کمی کو فی الفورپوار کیا جائے گا اور ادویات کی پورا سال دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک نے بتایا کہ مراکز صحت اور ہسپتالوں میں طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے