شاہراہ ایوان تجارت کا نام ایوان صنعت و تجارت رکھ دیا گیا

شاہراہ ایوان تجارت کا نام ایوان صنعت و تجارت رکھ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر شاہراہ ایوان تجارت لاہور کا نام تبدیل کرکے شاہراہ ایوان صنعت و تجارت رکھ دیا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب لوکل کونسل (روڈ اینڈ سٹریٹ) رولز 1981کے تحت حکومت نے اس اہم شاہراہ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دی ہے جہاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت دیگر کئی اہم ادارے واقع ہیں ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شہزادہ عالم منوں (مرحوم) کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 2014ء کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے شہزادہ عالم منوں (مرحوم ) سے ملاقات کی جنہوں نے اس اہمشاہراہ کے نام میں موجود سقم کی نشاندہی کی جس پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور نام تبدیل کرکے شاہراہ ایوان صنعت و تجارت رکھنے کی درخواست کی جس پر پنجاب حکومت نے نام تبدیل کرنے کے احکامات صادر کردئیے۔ اعجاز اے ممتاز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو عزت و احترام دینے پر پنجاب حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔