غیر سرکاری تنظیمیں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں،انیلہ سلمان

غیر سرکاری تنظیمیں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں،انیلہ سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان سے گزشتہ روزمشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بے وسیلہ بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ جہالت سے نجات ملے۔قبل ازیں مکینزی روڈ میپ ٹیم کے ڈپٹی ٹیم لیڈر ہارون سیٹھی اور سید شاہ رخ تو قیرنے ایم ڈی پیف سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایجوکیشن سیکٹر روڈ میپ پروگرام میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے اہداف کے حصول میں اہم معاونت کر رہی ہے جس سے انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔