محمد طارق کی ہلاکت کاکیس ٹرائل کیلئے سیشن کورٹ روانہ

محمد طارق کی ہلاکت کاکیس ٹرائل کیلئے سیشن کورٹ روانہ

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشتگردی کی عدالت نے عبدالقادرگیلانی کے گن مین محمدخاں کی فائرنگ سے نوجوان شہری محمد طارق کی ہلاکت کاکیس ٹرائل کیلئے سیشن کورٹ بھجوا دیاانسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے محمدخان کیخلاف ڈیفنس میں طاہرنامی لڑکے کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے کیس کاچالان سیشن کورٹ بھجوایاگیا، عدالت نے قرار دیا کہ تھانہ ڈیفنس سی نے جو چالان بھجوایا ہے وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ہے ، کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوگی،سیشن کورٹ میں چالان آنے پر ڈسڑکٹ ایندجج طارق افتخار نے چالان سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج منیراحمد کی عدالت میں بھجوا دیاہے ،عدالت میں پیش کیے گئے چالان کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادرگیلانی اپنے سکواڈ کے ساتھ ڈیفنس سے گزر رہے تھے جہاں ان کے گن مین نے گاڑی کے سامنے آنے پرمحمدطاہرکوگولی مارکرقتل کردیاتھا جبکہ اس کا بھائی وحید زخمی ہوگیاتھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4