خرم روحیل اصغر نے این اے 124میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا افتتاح کر دیا

خرم روحیل اصغر نے این اے 124میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا افتتاح کر دیا

لاہور (خبرنگار ) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے گزشتہ روز حلقہ این اے 124میں حکومت پنجاب کی جانب سے چھ ماہ سے دس سال تک کے بچوں کو خسر ہ سے بچاؤ کے مفت حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح کیا ۔ جس میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے گئے خرم روحیل اصغر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ، خسرہ بچوں کی ایک خطرناک اور تکلیف دہ بیماری ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔ خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے اپنے بچوں کو لگوا کر انہیں اس بیماری سے بچا سکتے ہیں ۔ خسرہ کے یہ ٹیکے ان بچوں کو بھی لگوائیں جنہیں شیڈول کے مطابق تما م حفاظتی ٹیکے لگ چکے ہیں یا ابھی لگنے ہیں ۔ اس مہم کو کامیاب بنانا اپنے بچوں کو بیماری سے بچانا ہے ۔ اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر ، اسسٹنٹ کمشنز شالامار ٹاؤن ، کونسل آفیسر ،ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل شالامارملک معطر الحق بٹو، ملک سعید ، میاں شبیر حسین، میاں ارشاد ، ملک عابد و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4