پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع
لاہور( نامہ نگار )بینکنگ عدالت نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی قرضہ کیس میں عبوری ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کر دی،عدالت کے روبرو بینک آف پنجاب کے وکیل نے پیش ہو کر بتایا کہ اعجاز چودھری نے بینک سے 50لاکھ روپے قرضہ حاصل کیا مگر بروقت ادا نہیں کیا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع نہ کی جائے،اعجاز چوہدری کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بینک سے لین دین کے حوالے سے معاملات طے پا چکے ہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں تحریری ثبوت پیش کر دیا جائے گاتاہم عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی جائے جس پر عدالت نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی قرضہ کیس میں عبوری ضمانت میں 4 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔