سانحہ کوٹ رادھا کش کے متاثرین میں رکشے اور مسیحیوں میں کرسمس چیک تقسیم

سانحہ کوٹ رادھا کش کے متاثرین میں رکشے اور مسیحیوں میں کرسمس چیک تقسیم

 لاہور( خبر نگار) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں سول سوسائٹی اور میڈیا اہم کردار ادا کرسکتاہے۔وہ کوٹ رادھاکشن کے سانحے کے شکار میاں بیوی کے لواحقین میں رکشے اور مسیحیوں میں کرسمس چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی شہری اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔ مذہب کی آڑ میں معاشرتی امن کو تباہ کرنے والوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ صوبائی وزیر نے سابق مشیر جانسن مائیکل کی معاونت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لواحقین کو حکومت کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1