پاک ،بھارت دوستانہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں،دھرمندر پرتاب

پاک ،بھارت دوستانہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں،دھرمندر پرتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے دورہ پر آئے بھارتی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی گیس دھر مندر پرتاب نے کہا ہے کہ ہم پاک بھارت دوستانہ تعلقات میں بہتری اور خطہ خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں اور امن کا پیغام لیکر آئے ہیں،پاکستان میں اپنے گورد وارے دیکھ کر بہت خوشی ملی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے انڈیا سے آئے ایک وفد کے ہمراہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم چار ملکوں میں گیس کی قلت دور کرنے کے حوالے سے دورہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے صدیق الفاروق کا مہمان نوازی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور بھارت آنے کی دعوت بھی دی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جو ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی وہی فاتح ہو گی، بھارتی وفد نے دورہ کے دوران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی مڑی پر حاضری بھی دی ،اس موقع پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیر پیٹرلیم کا پاکستان آنا دونوں ملکو ں کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہمیت کا حامل ہے ،بھارتی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نواز شریف نے انڈیا جاکر ہمسایہ ملک سے دوستی کی مثال قائم کی ۔