ڈاکٹر نجمہ نجم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو بطور ڈین اکیڈیمکس جوائن کر لیا

ڈاکٹر نجمہ نجم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو بطور ڈین اکیڈیمکس جوائن کر لیا
ڈاکٹر نجمہ نجم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو بطور ڈین اکیڈیمکس جوائن کر لیا

  


لاہور(پ ر)ڈاکٹر نجمہ نجم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو بطور ڈین اکیڈیمکس جوائن کر لیا ہے ۔ڈاکٹر نجمہ نجم نے باؤلنگ گرین سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے پی ایچ ڈی کی بعد ازاںیونیورسٹی آف پٹ سکول آف میڈیسن کی سینیئر فل برائٹ فیلوشپ حاصل کی وہ فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کی پہلی وائس چانسلر تھیں وہاں وہ دو ٹرم خدمات سر انجام کرنے کے بعد وہ 5 سال تک وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کے فرائض سر انجام دیتی رہیں وہ 130مطبوعات کی مصنف ہیں۔

اور 310قومی اور بین الاقوامی کانفرنسزز میں شرکت کر چکی ہیں ۔

ان کی تعلیمی خدمات پر انہیں بہت سے قومی اور بین الاقوامی عزازاتسے نوازا جا چکا ہے اور وہ بہت سے قومی اور بین الاقوامی اداروں کی ممبر بھی ہیں۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ان کی شمولیت ایک قابل قدر اضافہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4