’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جیسے بے حیائی پر مبنی ایام منانا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، عبد الوحید روپڑی

’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جیسے بے حیائی پر مبنی ایام منانا مسلمانوں کا شیوہ نہیں، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جیسے بے حیائی پر مبنی ایام منانا مسلمانوں کا شیوہ نہیں،مغرب ایسے ایام کو رواج دیکر مسلم معاشرہ سے بھی خاندانی نظام کا خاتمہ اور بے رہروی کا شکار کرنا چاہتا ہے،مسلمان غیر اسلامی اور بے حیائی پر مبنی تہوار کو اپنانے کی بجائے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور اسلام کے ضابطہ حیات کو زندہ کریں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی سمیت دیگر نے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مساجد سے سپیکر اتارنا اور اذان اور خطبۃ المبار ک پر بے جا پابندیاں لگانا مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

یہ سلسلہ اگر نہ روکا گیا تو حکومت کو عوام کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انتظامیہ اور حکومت بھی بیہودہ تہوار کی روک تھام کے لیے مضبوط حکمت عملی اپنائے تاکہ مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے والی نوجوان نسل ثابت قدمی سے راہِ راست پر گامزن رہ سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4