وکلاء اور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ

وکلاء اور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر)لاہور کے جی پی او چوک میں گستاخسانہ خاکوں کے خلاف زبر دست مظاہرہ ۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک مسلسل جاری رکھنے کا اعلان ۔مظاہرہ میں وکلاء،سول سوسائٹی کے ارکان اور سماجی کارکن شریک ہو ئے ۔مظاہرہ میں امریکہ میں3 مسلم طلباء کے قتل کی بھی بھر پور مذمت کی گئی اور اس واقعہ کو امریکہ میں اسلام کے خلاف جنگ کا حصہ قرار دیا گیا۔مظاہرہ میں وکلاء رہنماؤں اورمظاہرین کافرانس کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ اورعالم اسلام سے او آئی سی کا اجلاس بلانے اورمعاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کامطالبہ کیااس موقع پر وکلاء رہنماؤں ملک منصف اعوان، جمیل احمد فیضی، قیصر عباس قیصر،معظم خان،نعمان یحییٰ ،راؤ طاہر شکیل کے علاوہ تحریک حرمت رسول ؐ پاکستان کے ترجمان علی عمران شاہین،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے صدر علامہ ممتاز اعوان اور دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہفرانس کے میگزین نے گستاخانہ خاکے پھر چھاپ کر ثابت کیا ہے کہ انہیں دنیا میں مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کی کوئی پرواہ نہیں۔یہ کھلی دشمنی اور اسلام کے خلاف جنگ ہے جس کا عالم اسلام کو متحد ہو کر جواب دینا ہو گا