الخدمت فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں صافپانی کے 360منصوبے مکمل کر لئے

الخدمت فاؤنڈیشن نے تھرپارکر میں صافپانی کے 360منصوبے مکمل کر لئے

 لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن نے5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تھر پارکرمیں 360 صاف پانی کے نئے منصوبے مکمل کر لیے ۔جس سے مجموعی طور پر1,200 خاندان اور ڈیڑھ لاکھ مویشی مستفید ہوں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے اِن پراجیکٹ کا مقصد اہل علاقہ کو اُن کے گھروں کے قریب پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔جس سے اُن کی معیار زندگی مین بہتری واقع ہو گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائن صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ تھر پارکر ایک دور دراز اور مشکل خطہ ہے جہاں لوگوں کو پانی کی تلاش کے لئے دور دراز علاقوں میں سفر کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سال بھی قحط سالی سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔جس کے بعد الخدمت نے جہاں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا                       وہیں متاثرہ علاقوں ڈیپلو، اسلام کوٹ، جھاجھرو ، ننگر پارکر اور مٹھی کے دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کیا جس سے اہل علاقہ کو ریلیف ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اِن نئے پراجیکٹ کے علاوہ 1997 کے قحط کے بعد سے الخدمت فاؤنڈیشن تھر پارکر اور عمر کوٹ میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اورمجموعی طور پر 1,4,50پراجیکٹ مکمل کر چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1