جی ایس پی پلس ا سٹیٹس معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے‘ خواجہ خاور رشید
لاہور(کامرس رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے جی ایس پی پلس ا سٹیٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی یورپی یونین سے جی ایس پی پلس ا سٹیٹس کی وجہ سے 2013کے مقابلے میں گزشتہ برس کے دوران یورپی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے حجم میں 1.08بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جنوری سے اکتوبر تک کے اعدادو شمار کے مطابق جی ایس پی پلس کے باعث پاکستانی مصنوعات کی یورپی ملکوں میں برآمد میں 1.08بلین ڈالر اضافہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014ء میں جنوری تا اکتوبر یوربی ملکوں کو برآمدات کا حجم6.38بلین ڈالر رہا ۔
جبکہ 2013ء کے انہی مہینوں کے دوران یہ حجم 5.3بلین ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باعث ملک میں روزگار کے نئے مواقع ہوں گے تو نوجوانوں دہشت گردی سے خود دور ہو جائیں گے۔خاور رشید نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت توانائی کے متبادل ذرائع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،قطر سے ایل این جی کی درآمد کے بعد گیس کی قلت کا بحران ساٹھ فیصد تک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشش کر رہی ہے۔