ملینیئم ڈویلپمنٹ مقاصد کیلئے 12 ارب 50کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

ملینیئم ڈویلپمنٹ مقاصد کیلئے 12 ارب 50کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خزانہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ملینیئم ڈویلپمنٹ گولز کے لئے بارہ ارب پچاس کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا، ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ملینئیم ڈویلپمنٹ گولز کی مد میں بارہ ارب پچاس کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے، جس کی مدد سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے، جس کا آغاز وہاں کی مقامی آبادی کی ضرورت اور مشاورت سے کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نومبر میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جبکہ دوسری سہ ماہی کا جائزہ جلد لیا جائے گا۔

مزید : کامرس