زونگ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤ ئے کار لا رہی ہے
لاہور(پ ر) ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے اپنی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف تین ہفتوں میں 22ملین سے زائد سموں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے،تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ باقی 83ملین سموں کی تصدیق مقرر کرد ہ وقت میں مکمل کرنا بظاہر ایک مشکل امر ہے۔22ملین سموں کی تصدیق سے ظاہر ہو گیا ہے کہ تصدیق کا عمل نہایت تیزی سے جاری ہے اس سارے عمل میں موبائل فون کمپنیوں کو لاجسٹیکل اور آگہی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی سلامتی کی اہمیت کے پیش نظر صارفین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں اور فوری اپنی سموں کی تصدیق کرالیں کیونکہ یہ خود صارفین کے مفاد میں ہے۔زونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر علی باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ زونگ سموں کی تصدیق جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس ضمن میں ہیومن ریسورسز ،آئی ٹی سسٹمز ،بی وی ایس ڈیوائسز، سموں کی بائیو میڑک تصدیق کے لئے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگہی مہم ، جدید ترین سر گرمیوں اورسڑیٹیجیز پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ۔
تاکہ جلد از جلد سموں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جاسکے۔ایک صارف ایمان خان نے زونگ سم کی تصدیق کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سم کی تصدیق کے طریقہ کا رکاعلم ایک ایس ایم ایس سے ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ مقررہ وقت میں اپنی سم کی تصدیق کروائیں ۔ کمپنی کی طرف سے پیغام میں مجھے قریبی زونگ فرنچائز جانے کی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ زونگ فرنچائز جانے اور سم کی تصدیق کے بعدمیں نے اپنے تمام دوستوں اور جاننے والوں کو بھی سم کی تصدیق کرنے کاکہا کیونکہ یہ ہم سب کے قومی مفاد میں ہے اور موبائل فون کمپنیاں اس ضمن میں صارفین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہیں ۔واضح رہے کہ سم کی تصدیق کے عمل کو انتہائی سہل اور شفاف بنانے اور صارفین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی حتی المقدور کوششیں کی جا رہی ہیں ۔