لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر89کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ31کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ49کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس89.63پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6042.69پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل15لاکھ 26ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز10لاکھ92 ہزار حصص کا لین دین ہوا تھا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے3لاکھ61ہزا ر500حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ3لاکھ 23 ہزار حصص۔ جبکہ نمر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ کے1لاکھ 35ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.15روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.50روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس